عالیہ بھٹ کی وپن کمار کے ہمراہ پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو وائرل

image

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی وپن کمار کے ساتھ پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ وپن کمار کے ہمراہ ہیں، جس میں وپن ڈرنے کی اداکاری کرتے ہوئے اپنی پرانی وائرل ہونے والی ویڈیو کے الفاظ دہراتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں کہ بھائی لینڈ کرا دو۔

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ وپن کی ویڈیو ایک اشتہار کیلئے بنائی گئی ہے۔ جس میں وہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ کام کر رہے ہیں۔ وپن کمار کیجانب سے اشتہار کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے۔

اشتہار کی ویڈیو میں عالیہ بھٹ پریشان وپن کمار کو چاکلیٹ پیش کرتی ہیں اور وہ چِلانا بند کر دیتے ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ پر کیپشن میں وپن کمار نے لکھا کہ کون کہتا ہے میم وائرل نہیں ہو سکتی، کس نے کہا تھا کہ میم کی زندگی ایک یا دو ماہ ہوتی ہے، میں عالیہ بھٹ کے ساتھ شوٹ کر رہا ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے عالیہ بھٹ اور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کا بھی شکریہ ادا کیا اور مزید لکھا کہ آپ کے ساتھ شوٹنگ کرکے میرا خواب پورا ہوگیا۔ میں پہلے شاٹ میں نروس ہوگیا تھا، کیونکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم دونوں بیٹھ کر بات کر رہے ہوں گے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.