سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، حلیم عادل شیخ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

image
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حقیقی آزادی مارچ سے سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

سندھ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر جعلی مقدمات اور حراساں کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف گلشن معمار تھانے میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں دہشت گردی، جان سے مارنے کی ھمکی، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ شب حلیم عادل شیخ نے اپنے خلاف کارروائی اور سرکاری افسران کی مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتا ہوں، مقدمے میں جو وقت بتایا گیا ہے اس وقت میں ایک ٹی وی شو پر لائیو تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کے دور میں مجھ پر 16 مقدمے درج کیے گئے ہیں، میں سندھ کے کسی بھی شہر میں جاتا ہوں مجھ پر مقدمہ بنادیتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی شراکت دار سندھ حکومت خوف میں مبتلا ہے، کپتان کے ایک ٹائیگر کی للکار سے حکومتی مشینری میں پریشانی چھائی ہوئی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ سندھ کی عوام کو حقوق کے لیے جگانا اور آزادی مانگنا اگر جرم ہے تو ہم بار بار کریں گے، امپورٹڈ حکومت کے خلاف سندھ سے بڑا مارچ ہوگا سندھ حکومت کتنے مقدمے بنائے گی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ جھوٹے مقدمے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

مزید پڑھیں6 mins ago'آج کا جلسہ اب صرف سیالکوٹ میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہوگا'

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے...

12 mins agoعمران خان پر نالائق ترین وزیراعظم کا بدنما داغ ہمیشہ کیلئے سج گیا ہے، نیر بخاری

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ عمران...

16 mins agoپانی کے تنازعے کے حل کیلئے ٹیلی میٹرز لگائے جائیں گے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و وزیر آبی وسائل سید خورشید...

19 mins agoعمران خان ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر کے گئے، عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ...

22 mins agoہوش کے ناخن لیں، قانونی اور آئینی فیصلے کریں، شاہ محمودقریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ہوش...

28 mins agoامپورٹڈ حکومت اپنی بزدلانہ حرکتوں پر اتر آئی ہے، فرخ حبیب

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.