کنگ خان کی بیٹی سہانا خان کو نصیحت

image

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم دی آرچیز کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم میں سہانا خان کےعلاوہ خوشی کپور اور اگاسٹیا نندا نے بھی اداکاری کےجوہر دکھائے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں  میہر اہوجہ، ڈوٹ، یوراج مینڈا اور ویڈانگ رائنہ بھی شامل ہیں۔ فلم کی کہانی معروف آرچیز کامکس سے ماخوذ ہے۔

شاہ رخ خان نے بھی اپنی بیٹی کو اداکاری کے حوالے سے نصیحت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ 25 پیسہ روزانہ میں آرچیز ڈائجسٹ کرائے پر خرید کر پڑھتے تھے  اور اب زویا اختر کی فلم سازی میں  بڑی اسکرین پر یہ فلم دیکھنا غیرمعمولی بات ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں کام کرنے والے تمام نوجوان اداکاروں کو مستقبل میں اس خوبصورت پیشے کےلیے نیک تمنائیں ہیں۔

شاہ رخ خان یہ بھی کہا کہ سہانا تم کبھی بھی پریفکیٹ نہیں ہونگی مگر تم کو خود پر یقین رکھنا ہوگا،تم کو مبارک بادیں وصول نہیں کرنی ہیں بلکہ جو تاثرتم اسکرین پر چھوڑوں گی وہ تمہاری اصل کام ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.