روس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کی ٹھان لی

image
فن لینڈ کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کے امکان کے باعث روس نے فن لینڈ کی بجلی رواں ہفتے ہی معطل کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ایک سپلائی کمپنی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے پس منظر میں نیٹو میں شمولیت کی فن لینڈ کی کوششوں پر کشیدگی بڑھنے کے بعد ماسکو اس ہفتے کے آخر میں ہیلسنکی کو بجلی کی فراہمی معطل کر دے گا۔

گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیلسنکی میں قائم روسی ریاستی توانائی ہولڈنگ کمپنی انٹر راؤ کی ذیلی کمپنی راؤ نورڈک نے 6 مئی سے فن لینڈ کو فراہم کی جانے والی بجلی کی کوئی ادائیگی نہیں کی ہے۔

گروپ کا کہنا ہے کہ روس کو بجلی کے بل ادا کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

گروپ نے مزید کہا کہ یہ صورتحال غیر معمولی ہے اور 20 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ہو رہی ہے۔ ہم 14 مئی سے بجلی کی فراہمی معطل کرنے پر مجبور ہیں۔

کمپنی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی اور روس سے ترسیل دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

دوسری طرف فن لینڈ کی بجلی کی کمپنی ونگرڈ نے اس اقدام کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ ہم اس کے لیے پہلے ہی تیاری کررہے تھے۔

کمپنی کے آپریشنز آفیسر ٹیمو کوکونن نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہم اس کے لیے تیار تھے اور یہ مشکل نہیں ہوگا۔ ہم سویڈن اور ناروے سے درآمدات میں تھوڑا سا اضافہ کر کے اس سے نمٹ سکتے ہیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فن لینڈ کے صدر اور وزیر اعظم نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرتے ہیں اور یہ کہ اس ہفتے کے آخر میں باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔

یورپی ملکوں کی طرف سے نیٹو اتحاد میں شمولیت میں تیزی یوکرین پر روسی فوج کے وسیع آپریشن کا حصہ ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو اور وزیر اعظم سانا مارین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ فن لینڈ کو بلا تاخیر نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں22 mins agoجرمن چانسلر نے روسی مؤقف کو پاگل پن کا مظہر قرار دے دیا

جرمن چانسلر  کا کہنا ہے کہ یوکرینی جنگ کے حوالے سے روسی...

58 mins agoروس یوکرین جنگ، خوراک و توانائی کے عالمی بحران کی بازگشت سنائی دینے لگی

سات مضبوط ترین عالمی معیشتوں پر مشتمل ممالک گروپ جی سیون نے...

1 hour agoنئے جاسوسوں کی بھرتی کیلئے برطانوی خفیہ ایجنسی کا انوکھا طریقہ

برطانیہ کی معروف ترین خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 نئے جاسوسوں کی...

3 hours agoروس کی برطانیہ پر 4 منٹ سے بھی کم وقت میں جوہری حملے کی دھمکی

روس نے برطانیہ پر 4 منٹ سے بھی کم وقت میں جوہری...

3 hours agoیوکرینی باشندوں کو جبری طور پر روس منتقل کیا گیا ، امریکہ

امریکہ نے روس پر یوکرینی باشندوں کو جبری طور پر اپنے زیرِ انتظام...

3 hours agoروس یوکرین جنگ کب ختم ہوگی؟ یوکرینی انٹیلی جنس چیف کا بڑا دعویٰ

یوکرینی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روس کے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.