رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا

image

ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں دیکھاجائے گا۔

مختلف ممالک میں چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 32 منٹ پرہوگا، صبح 9 بج کر 13منٹ پرچاند کا گرہن عروج پرہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر11بجکر51 منٹ پر ہوگا۔

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبرکو ہوگا،جو پاکستان میں جزوی دکھائی دے گا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.