پولیس حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئی

image
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی حیدر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ پولیس اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر کے باہر موجود ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے اطلاع دی کہ سندھ پولیس نے حلیم عادل شیخ کے گھر کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

علی زیدی کے مطابق بظاہر پولیس کمانڈوز کے ساتھ 6 موبائل موجود ہیں۔

سندھ پولیس نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے گھر کا گھیراؤ کرلیا!

بظاہر پولیس کمانڈوز کے ساتھ 6 موبائل موجود۔

امپورٹڈ حکومت اب گھبراہٹ کا شکار۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#MarchAgainstImportedGovt

— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 14, 2022

دوسری جانب فواد چوہدری نے بھی علی زیدی کے ٹویٹ کی تصدیق کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے کہ پولیس موبائلز حلیم عادل شیخ کے گھر انہیں گرفتار کرنے پہنچی ہیں۔

پولیس موبائلز حلیم عادل شیخ کے گھر انھیں گرفتار کرنے پہنچی ہیں #FascistPPPGovernment pic.twitter.com/a3fo88SaMl

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 14, 2022

خیال رہے کہ آج ہی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کی ہیں۔

عدالت نے پولیس کو حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا ۔

عدالت  نے  ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ساتھ ہی پراسیکیوٹر اور پولیس سے 21 مئی کو جواب طلب کیا۔

پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ و دیگر پر 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف گلشن معمار تھانے میں نیا مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں27 mins agoسانپ پالنے کے شوق نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

مٹیاری میں اپنے ہی پالتو سانپ کے کاٹنے سے 30 سالا نوجوان...

40 mins agoشمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ؛ 4 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان کے تحصیل میرانشاہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے...

52 mins agoعمران خان اپنی تقریر میں ویڈیو ریکارڈ کے بیان پر بوکھلائے ہوئے تھے، تیمور تالپور

صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی تقریر...

1 hour agoپاکستان تحریک انصاف کا 16 مئی کو ایک بڑا سیاسی اجتماع کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے 16 مئی کو ایک بڑا سیاسی اجتماع کرنے...

1 hour agoعمرانی فتنہ ملک میں نفرت، فساد اور انارکی پھیلانا چاہتا ہے، حسن مرتضیٰ

پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ...

2 hours agoآرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.