اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ماضی میں عمران خان کے ساتھ منسلک ہونے پر اطہار شرمندگی کیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اس بات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔
مجھے اس بات پر شدید شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے منسلک تھی۔ @BBhuttoZardari جیسے نوجوان کی شائستگی دیکھیں اور ایک 70 سال کے بوڑھے کی بدتہذیبی کو دیکھیں۔
نہ اپنے گھر کی عورت کی عزت نہ کسی اور گھر کی عورت کی عزت۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) May 20, 2022
ریحام خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر شدید شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے منسلک تھی۔
مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کی مذمت: بدتہذیبی کے پاتال میں جا گرا ہے، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق ریحام خان نے بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے نوجوان کی شائستگی دیکھیں اور ایک 70 سال کے بوڑھے کی بدتہذیبی کو دیکھیں۔
عمران خان کی مریم نواز پر تنقید: ایک نامناسب جملہ کہہ ڈالا
ریحام خان نے کہا کہ نہ اپنے گھر کی عورت کی عزت نہ کسی اور گھر کی عورت کی عزت۔