کینز فیسٹول میں پاکستان فلم کی دھوم، جیوری نے کھڑے ہو کر داد دی

image

پاکستان فیچر فلم ’جوائے لینڈ‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کینز میں سب کے دل جیت لیے، نمائش کے بعد جیوری نے ٹیم کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا، یہ پہلا موقع تھا جب کوئی پاکستانی فلم کان فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کی گئی ہو۔

انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر تالیوں کی گونج میں پاکستانی فنکاروں کو خوشی سے جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Saeed (@thesaniasaeed)

‘جوائے لینڈ’ کی اسکریننگ کے موقع پر سینئر اداکارہ ثانیہ سعید اور ثروت گیلانی سمیت فلم کے ہدایت کار صائم صادق، فلم ساز و اداکار سرمد کھوسٹ اور فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ٹرانس اداکارہ علینہ خان نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

جبکہ اداکارہ ثروت گیلانی نے کینز کے ریڈ کارپٹ کے لیے پاکستانی پرچم کے ہرے رنگ کا انتخاب کیا جسے انہوں نے ایک خواب پورا ہونے کے مترادف قراردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ ثانیہ سعید بھی خوبصورت مشرقی لباس میں نظر آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Saeed (@thesaniasaeed)

ٹرانسجنڈر پر بنائی گئی صائم صادق کی فلم ‘جوائے لینڈ’ کو کان فلم فیسٹیول 2022 میں ‘ان سرٹن ریگارڈ’ کیٹگری کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ صائم صادق کا یہ پہلا اعزازنہیں، اس سے قبل 2019 میں ان کی شارٹ فلم ‘ڈارلنگ’ وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.