بلدیاتی انتخابات پر تحفظات،چیف الیکشن کمشنر کی ایم کیو ایم وفد کو ملاقات کی دعوت

image

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا  ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے ساتھ سندھ بلدیاتی انتخابات، انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں  کے حوالے سے تحفظات کو دور کیا جائے گا  ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ  ایم کیو ایم سے فوری رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم نے سندھ حکومت پر حلقہ بندیوں میں گڑبڑ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ  سندھ حکومت نے جہاں چاہا سیاسی بنیادوں پر حلقہ بندیاں کیں۔

وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہےکہ ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔ سیاسی جماعت ہیں کچھ بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.