وزیراعلیٰ کا انتخاب صرف پنجاب اسمبلی میں ہو گا، پرویز الہٰی

image

اسپیکر پنجاب اسمبلی  پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب صرف پنجاب اسمبلی میں ہو گا، مجھے ہدایت کی گئی ہے سب کچھ قوانین کے مطابق ہونا چاہئے۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  آج بہت ہی اچھا فیصلہ ہوا، چیف جسٹس نے بھی کہا بڑا اچھا اجتماعی فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی بھی جیت ہے، انصاف کی بھی ، اللہ کو منظور ہو گا تو وزیراعلیٰ بنیں گے،حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن شفاف ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 22 جولائی کو ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.