ن لیگ کا ایک اور ووٹ کم ، حمزہ شہباز کیلئے بُری خبر آگئی

image
اسلام آباد(نیوزڈیسک)کیا ن لیگ کا ایک ووٹ کھٹائی میں پڑ گیا؟ پی پی 7 سے ن لیگ کے کامیابامیدوار راجہ صغیر کل وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ ڈال سکیں گے یا نہیں؟الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی فیصلہ تو دے دیالیکن راجہ صغیر کی کامیابی کا نہ نوٹیفکیشن جاری ہوا اور نہ ہی راجہ صغیر نے اب تک حلف اٹھایا ہے۔اس صورتحال میں سب کی نگاہیں الیکشن کمیشن پر ہیں کہ کیا ن لیگ ایک ووٹ سے محروم رہ جائے گی؟ علاوہ ازیں آج پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15، مسلم لیگ ن کے تین اور ایک آزاد رکن نے حلف اٹھا لیا۔یہ نو منتخب اراکین وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ووٹ بھی کاسٹ کر سکیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔جمعرات کو پنجاب اسمبلی کا ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس جمعے کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔جمعے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا، ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.