اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت:سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

image

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  نے اسرائیل کے فلسطین پر فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کی تازہ صورتحال پر غور کے لیے کل بروز پیر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ سلامتی  کونسل کی جانب سے غزہ پر  اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت  بھی کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کی جارحیت پر بحث کے لیے سلامتی کونس کا اجلاس منعقد کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے دوسرے روز  بھی غزہ پر  جارحانہ حملے جاری ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے دو روز کے دوران  اب تک 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کی جانب سے رفاہ، خان یونس، الصابرہ،جبالیہ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، سب سے زیادہ جانی نقصان رفاہ کے علاقے میں ہوا


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.