پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

image

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کے الزامات پر پیپلزپارٹی کاردعمل بھی آگیا، سلیم مانڈوی والا کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس سے متعلق حقائق دیکھنے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر بھی حقائق دیکھے جا سکتے ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے فوادچودھری کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر ہیں، تمام ارکان پارلیمنٹ کا تعلق بھی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین سے ہے۔ ان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں، تمام فنڈز پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے نام پر لئے جاتے ہیں، الیکشن کمیشن رولز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس سے کبھی رقم پی پی پی پی کو منتقل نہیں ہوئی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی سیکرٹری جنرلز کے دستخط شدہ تفصیلات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیں، الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی تفصیلات کو درست قرار دے چکا ہے۔ان کا کہناتھا کہ فواد چودھری کی جانب سے 2011 میں 41,472,7779 اکاؤنٹ اوپننگ کا دعویٰ بھی درست نہیں،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی اوپننگ اکاونٹ رقم 41 کروڑ نہیں بلکہ 2011 میں 365,865,372 ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کا اوپننگ بیلنس 435397 ہے۔سلیم مانڈوی والا کاکہناتھا کہ اوپننگ بیلنس آڈٹڈ اعداد و شمار سے اٹھائے گئے ہیں جو 2010 میں پہلے ہی ریکارڈ کا حصہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے اکاونٹس اور آڈٹ کی تفصیلات ہر سال الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائی جاتی ہیں، فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے رولز پڑھنے چاہئے۔انہوں نے کہاکہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی شق 210 کے تحت سیکرٹری جنرل کے پاس یہ اختیار ہے کہ انکے دستخط کے ساتھ تفصیلات جمع کرائی جائیں،فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی کے اکاونٹس اور آڈٹ تفصیلات کو مکس کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کوئی تفصیلات چھپانے اور ریکارڈ میں رد و بدل پر یقین نہیں رکھتی۔پی پی رہنما نے کہاکہ تحریک انصاف کو چیلنج کرتے ہیں کہ کوئی بھی آکر فارن فنڈنگ کیس پر بحث کرے، پیپلزپارٹی تیار ہے،انہوں نے کہاکہ آڈٹ رپورٹ ایک پبلک ڈاکیومنٹ ہے، فواد چوہدری کو اس طرح عوام کو گمراہ نہیں کرنا چاہئے، پیپلزپارٹی کے اکاونٹس سے متعلق حقائق دیکھنے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر بھی حقائق دیکھے جا سکتے ہیں، سلیم مانڈوی والانے کہاکہ پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی طرح نہ اکاونٹس چھپائے ہیں نہ ڈونرز اور نہ ہی آڈٹ کی تفصیلات


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.