مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں سپریم کورٹ نے کرنا ہے، شیخ رشید

image

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

شیخ رشید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں، غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔ اگست ترقیوں، تعیناتیوں، تنزلیوں کا مہینہ ہے، حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کی ہیں، جب چیف الیکشن کمیشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔

احتساب، ججز کی تقرری صدر نہیں، کرپشن زدہ لوگ کریں گے، جیلیں غریبوں کے لیے، اشرافیہ کے لیے یہ 5 سٹار ہوٹل ہیں، انہوں نے کہا کہ 12اگست 3 بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا۔

سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔ اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے۔

— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.