شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا، میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول

image

رہنما تحریک انصاف شہباز گل کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا ہے، تین رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا، جس کے بعد رپورٹ پیش کی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، نہ تشددکے نشانات ہیں، شہباز گل مکمل تندرست ہیں،  شہباز گل کسی بیماری کا شکار نہیں ہیں۔

چوہدری فیصل کی جانب سے شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.