پولیس کو شہباز گل کے ٹوئٹر ہینڈل والے فون کی تلاش

image
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے ٹوئٹرہینڈل والے فون کی تلاش ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت شہباز گل سے برآمد ہونے والا فون ڈمی تھا، شہباز گل کا اپنا فون ان کا ڈرائیور لےگیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے فون سے مسلسل ٹوئٹس ہو رہی ہیں، پتہ لگا رہے ہیں کہ ان کے ٹوئٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ فون سے ٹوئٹ کرنے والا ملزم کا ساتھی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازگل کی نشاندہی پر موبائل فون برآمدگی کے لیے ڈرائیور کےگھرپولیس گئی تھی، ڈرائیور کے اہلخانہ نے مزاحمت کی جس پر اہلخانہ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی ضمانت کے لیے بھی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ منگل کو پولیس نے شہباز گل کو بغاوت کے مقدمے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں شہباز گل کے خلاف سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہبازگل نے ٹی وی چینل پر الفاظ ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک ایجنڈے کی تکمیل کیلئےکہے، شہباز گل کے بیان اور تقریر کا مقصد فوج میں بغاوت پھیلانا اور سازش کرنا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بیان اور تقریر کا مقصد عوام میں فوج کےخلاف نفرت پھیلانا اورسازش کرنا تھا، شہباز گل نے کوشش کی فوج کے مختلف گروہ بن جائیں، ان کا مقصد فوجی جوانوں کو اپنے افسران کا حکم نہ ماننے کی ترغیب دینا تھا، شہباز گل نے ملک میں انتشار پھیلانے اور فوج کو کمزور اور تقسیم کرنے کیلئے بیان دیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہباز گل نے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے بیان دیا اور ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے مجرمانہ سازش کا مرتکب ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.