عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

image

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ بجلی ایک ماہ کیلئے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ ایک ماہ کیلئے 9 روپے 90 پیسے بجلی فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے ، بجلی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، سی پی پی اےنے 9 روپے 91 پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی جو نیپر انے مسترد کر کے عوام کو ایک پیسے کا ریلیف دیا۔نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، اطلاق اگست کے بلوں پر ہوگا،نیپرا کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.