ملک کو اکٹھا کرنے والی واحد وفاقی جماعت کو کمزور کیا جا رہا، عمران خان

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو اکٹھا کرنے والی واحد وفاقی جماعت کو کمزور کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد شروع ہوگئی ہے،میر جعفر اور میر صادق کے بغیر سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، بڑا کام کرنے کیلئے انسان کو اپنا خوف دور کرنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی ،مجھے نااہل کرنے کیلئے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کیس سامنے لایاگیاہے،یہ لوگ مجھے نااہل کرکے ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیل یہ ہوگی کہ نوازشریف کی نااہلی ختم ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کا توشہ خانہ اور فنڈنگ کیس سے کوئی موازنہ نہیں بنتا،ڈیل نوازشریف کو دوسرا این آر او دینے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس طرف دھکیل رہےہیں جو ہمارے دشمن چاہتےہیں،کل کے جلسے میں ڈیل سےمتعلق مزید باتیں بتاوں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.