مہنگائی کا نیا طوفان،کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2000 روپے کے قریب پہنچ گیا

image
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1960روپے تک پہنچ گیا۔ادارہ شماریات کے مطابقکراچی میں پنجاب اور کے پی کے مقابلے 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے تک مہنگاہوگیا ہے، ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1940 میں فروخت ہورہا ہے جب کہ خضدار میں 1850،کوئٹہ اور لاڑکانہ میں 1800 اور سکھر میں 1720 روپے میں بیچا جارہا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 980روپے تک ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں میں بھی آٹے کا 20کلو کا تھیلا 980 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.