یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے،میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے، فواد چودھری

image

 فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔ شہباز شریف کا میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے۔

رہنما پی ٹی آئی  فواد چودھری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی ان کی خواہش کا عکاس ہے۔

امپورٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی ان کی خواہش کا عکاس ہے، میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے،

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے۔سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے۔

 

کوئ بھی ذی ہوش شخص کرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمائیت نہیں کر سکتا، کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا، ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

;

ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ذی ہوش شخص پرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کر سکتا۔کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.