بھارتی آرمی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ، بالی ووڈ اداکارعامر خان کیخلاف بڑااقدام اٹھالیاگیا

image

نئی دہلی (آئی این پی) نئی دہلی کے ایک وکیل نے بالی ووڈ اداکار عامر خان ‘ پیراماؤنٹ پکچرزاور دیگر افراد کے بھارتی آرمی اور ہندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے حوالے سے خلاف درخواست جمع کروادی۔ایڈووکیٹ ونیت جندال نامی اس شخص نے نئی دہلی پولیس کو جمع کروائی گئی اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ فلم "لال سنگھ چڈھا" میں قابلِ اعتراض مواد موجود ہے۔ انہوں نے پولیس کمشنر سے استدعا کی ہے کہ عامر خان، فلم ڈائریکٹر ادویت چندن اور پروڈکشن ہاؤس پیرامانٹ پکچرز کے خلاف تعزیراتِ ہند کے سیکشن 153، 153A، 298 اور 505 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔اپنی درخواست میں اس شخص نے موقف اپنایا کہ فلم لال سنگھ چڈھا میں دکھایا گیا ہے کہ ایک دماغی معذور شخص کو بھارتی فوج میں شمولیت کی اجازت دی گئی۔اس میں کہا گیا کہ سب جانتے ہیں کہ فوج میں سخت تربیت یافتہ لوگوں کو ہی شامل کیا جاتا ہے اور محاذ پر تعینات کیا جاتا ہے، تاہم فلم بنانے والوں نے جان بوجھ کر یہ صورتحال دکھائی تاکہ آرمی کو بدنام کرکے اس کا مورال گرایا جاسکے۔درخواست گزار نے کہا کہ اس فلم میں جس طرح کے مناظر دکھائے گئے ہیں فلم ناصرف جذبات کو بھڑکا رہے ہیں بلکہ ہندو مذہب کے پیروکاروں میں مشتعل جذبات کا باعث بھی بن رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.