راولپنڈی: گھر میں فائرنگ، میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق

image

راولپنڈی: ڈھوک کمال دین میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ فائرنگ مقتولین کے گھر میں گھس کر کی گئی۔

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا شامل ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکاروں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے جس کے بعد مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام و اہلکاروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیے ہیں جب کہ فارنزک ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.