’تمام رکاوٹیں ختم‘، کراچی کے تینوں حلقوں سے عمران خان کے کاغذات منظور

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کراچی میں جمع کرائے گئے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کے مطابق حلقہ این اے 237، این اے 239 اور این اے 246  کے ضمنی الیکشنز میں حصہ لینے کے لیے عمران خان کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔

’کراچی کی قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔‘  

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کے مخالفین نے اپنے گریبانوں میں دیکھے بغیر کپتان پر الزام تراشی کی، عمران خان کراچی سے ضمنی انتخابات میں مخالفین کی وکٹیں گرائیں گے۔‘ 

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق کراچی کے تین قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو ہوں گے۔

یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے قبول کیے جانے کے بعد یہ نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

اس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے بیک وقت 9 جنرل سیٹوں پر ضمنی الیکشنز لڑنے کا اعلان کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.