کراچی میں غیرملکی وی لاگر کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

image

کراچی میں ترکیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون وی لاگر کا پیچھا کر کے انہیں ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے ضلع جنوبی کے مشہور و مصروف علاقے صدر میں ترکش وی لاگر سیدا نور خاتون اپنی ویڈیوز بنا رہی تھیں کہ ایک شخص ان پیچھا کرنے لگا۔

خاتون کی بنائی گئی ویڈیوز میں وہ نوجوان نظر آیا جس کے بعد خاتون وی لاگر نے ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے مذکورہ شخص کی جانب سے ہراساں کرنے کے بارے میں بتایا۔

 پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے ویڈیو جاری کرنے کے بعد کے علاقے خداداد کالونی سے شعیب نامی نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔

نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ارادہ خاتون کو ہراساں کرنے کا نہیں تھا۔ ’وی لاگر خاتون بہنوں کی جگہ ہیں، میں ان کے پیچھے پیچھے وقت گزاری کے لیے چل رہا تھا۔ میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور خاتون سے معافی چاہتا ہوں۔‘

ترکش وی لاگر نے سوشل میڈیا پر ملزم کی گرفتاری پر سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس قبل بھی کراچی کے ساحل پر غیر ملکی باشندوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جنہیں گرفتاری کے بعد غیر ملکی شہری کے معاف کرنے پر رہا کردیا گیا تھا۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.