سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا ،وزیراعظم

image

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سفارتی سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا کہنا ہے کہ سفارتی سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا۔پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہوگیا؟عمران خان کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.