کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

image

کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر دہشت گرد حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے  ۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق  کابل میں پاکستان کے  سفارت خانے  پر دہشت گرد حملے کی ذمہ داری  دہشت گرد  تنظیم داعش نے قبول کی ہے ۔

افغان دارالحکومت کابل میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ پاکستانی ناظم الامور قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔ گارڈ محمد اسرار شدید زخمی ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، زخمی سکیورٹی گارڈ کو پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے، محمد اسرار کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور منتقل کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کی مذمت کی ہےاورکہا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.