میسی اور رونالڈو کے درمیان فائنل: ’خواب اب بھی زندہ ہے‘

image
قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لوسیل سٹیڈیم میں فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 کے ایک میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

کوارٹر فائنل میں پرتگال کی ٹیم سنیچر 10 دسمبر کو مراکش کا سامنا کرے گی۔

بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں پرتگال کی جیت کو ایک بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے لیکن اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ ٹیم سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کھیل کے تقریباً 70 منٹ تک بینچ پر بیٹھے نظر آئے اور ان کی جگہ ٹیم کی قیادت مشہور زمانہ ڈیفینڈر پیپے کرتے ہوئے نظر آئے۔

سوئٹزرلینڈ کے خلاف پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کی جگہ کونسالو راموس کو کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اکیس سالہ راموس کے سامنے سوئٹزرلینڈ کے تمام ڈیفینڈرز بے بس نظر آئے اور انہوں نے تین گول سکور کیے۔

کھیل شروع ہونے کے 70 منٹ بعد جب پرتگالی کوچ نے کرسٹیانو رونالڈو کو بحیثیت متبادل کھلاڑی گراؤنڈ میں اتارنے کا فیصلہ کیا تو سٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں کے شور سے یہ پتا چل رہا تھا کہ وہ 37 سالہ سٹار فٹ بالر کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے پرتگالی سٹائکر اب تک اس ورلڈ کپ میں صرف ایک گول سکور کر پائے ہیں اور وہ بھی انہیں ایک پینلٹی کی صورت میں ملا تھا۔

لیکن غیر تسلی بخش کارکردگی کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر فٹ بال سے محبت کرنے والے رونالڈو کی ہی مالا جپتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ’سپورٹ بائبل‘ نے میچ شروع ہونے سے پہلے کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں تمام پرتگالی کھلاڑی ایک ساتھ کھڑے تھے لیکن تمام کیمروں کا رخ صرف رونالڈو کی طرف تھا۔

WHAT A PHOTO!

Cristiano Ronaldo might not be playing, but he is still the centre of everything pic.twitter.com/QkVLDjv5TG

— SPORTbible (@sportbible) December 6, 2022

اگر سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر نظر ڈالی جائے تو کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنہیں شاید اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ دلچسپی پرتگال اور ارجنٹائن کے درمیان فائنل دیکھنے میں ہے۔

فرید خان نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو تاریخ میں دوسری بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔ پہلی بار ایسا 2006 میں ہوا تھا۔‘

Both Lionel Messi and Cristiano Ronaldo are in the World Cup quarterfinals for only the second time in history, the first time was in 2006 pic.twitter.com/jm9ln1bP4e

— Farid Khan (@_FaridKhan) December 6, 2022

ای ایس پی این نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’لیونل میسی کی ارجنٹینا اور کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کے درمیان ورلڈ کپ کے فائنل کا خواب اب بھی زندہ ہے۔‘

The dream of a World Cup final between Lionel Messi's Argentina and Cristiano Ronaldo's Portugal is still in the cards pic.twitter.com/Z40NxcSDMs

— ESPN FC (@ESPNFC) December 6, 2022

کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کو فٹ بال کی حالیہ تاریخ کے دو سب سے بڑے کھلاڑیوں کی حیثیت سے جانا جاتا ہے اور ان دونوں کے ہی پرستار ہر جگہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ایک دوسرے سے بہتر قرار دیتے نظر آتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کوئی اور اعزاز اپنے نام کریں نہ کریں لیکن ایک اعزاز انہیں حاصل ہو گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ 37 سالہ فٹ بالر پرتگال کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی ہیں جو اپنے ملک کی جانب سے دوسری بار ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔

Cristiano Ronaldo becomes the first Portuguese player in history to reach the World Cup quarter finals twice. (2006 & 2022) pic.twitter.com/E6x6EhdBjt

— Troll Football (@UKTrollFootball) December 7, 2022

کرسٹیانو رونالڈو اس سے قبل 2006 کے ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل بھی کھیل چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.