منی لانڈرنگ کیس: عدالت نے ایئرپورٹ پر سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے جمعرات کے روز سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ سلیمان شہباز 13 دسمبر تک عدالت کے سامنے سرنڈر کردیں۔

سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ ’ان کے موکل اتوار کے روز سعودی عرب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ رہے ہیں۔‘

’سلیمان شہباز 11 دسمبر کو سعودی ایئرلائن سے وطن واپس پہنچیں گے۔‘ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ’ائیرپورٹ سے عدالت پہنچنے تک سلیمان شہباز کو گرفتار نہ کیا جائے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’سلیمان شہباز 2018 سے بیرون ملک ہیں، ان کے خلاف  ایف آئی آر کا اندراج اس کے بعد ہوا۔‘

اس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ’پٹیشنر کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.