برکھا نے سازچھیڑے کوئل نے گیت گایا ( دو گانا)

Poet: Dr.Zahid Sheikh
By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore,Pakistan

لڑکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چھانے لگیں گھٹائیں اور چاند مسکرایا
برکھا نے ساز چھیڑے کوئل نے گیت گایا

مہکی ہوئی فضائیں ،مستی بھری ہوائیں
نغمے محبتوں کے گا گا ہمیں سنائیں

موسم حسین کیسا ہر سمت آج چھایا
چھانے لگیں گھٹائیں اور چاند مسکرایا

لڑکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پھولوں کے لب کھلے ہیں کچھ تم سے کہہ رہے ہیں
دوری تمھاری جانے کب سے یہ سہہ رہے ہیں

ہر پھول ہر کلی کا تم نے ہے دل چرایا
برکھا نے ساز چھیڑے کوئل نے گیت گایا

لڑکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کتنا حسیں سفر ہے کتنی حسین راہیں
مجھ کو ملی پناہیں تیری یہ گرم بانہیں

انداز میرے دل کو تیرا ہر ایک بھایا
چھانے لگیں گھٹائیں اور چاند مسکرایا

لڑکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مدہوش ہیں نظارے ، مستی بھرا سماں ہے
جذبے مچل رہے ہیں اور رات بھی جواں ہے

جانم یہ پیار ہم کو کس موڑ پہ لے آیا
برکھا نے ساز چھیڑے کوئل نے گیت گایا

چھانے لگیں گھٹائیں اور چاند مسکرایا
برکھا نے ساز چھیڑے کوئل نے گیت گایا

Rate it:
20 May, 2013

More Love / Romantic Poetry

POPULAR POETRIES

FAMOUS POETS
About the Author: Dr. Zahid Sheikh
AM AN HONEST MAN AND LIKE HONEST AND LOVING PEOPLE....
[email protected]
.. View More
Visit 447 Other Poetries by Dr. Zahid Sheikh »

Reviews & Comments

میں سب دوستوں اور معزز قارئین کا شکریہ ادا کرتا ہوں
جنھوں نے اپنے خلوص بھرے کومینٹس سے مجھے نوازا
دیر سے جواب دینے پر معزرت کہ میں شہر سے دور چند
روز رہا۔ وقت کی کمی کے باعث سب کو فردا“فردا“ جواب
نہیں دے سکتا جس کے لیے ایک بار پھر معزرت ہے
محمد نواز صاحب خبر گیری کے لیے آپ کا بے انتہا شکریہ
سب خیریت ہے۔اچانک فیملی نے کاغان وغیرہ جانے کا پروگرام
بنا لیا اور مجھے اطلاع کرنے کا بھی موقع نہ مل سکا
آپ کا ایک بار پھر شکریہ۔خوش رہیے مسکراتے رہیے

By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore.Pakistan on May, 30 2013

جزبوں اور آہنگ سے بھرپور
بے خود کر دینے والی شاعری کے خالق
جناب ڈاکٹر زاہد شیخ صاحب
سلام

By: NADEEM MURAD, UMTATA RSA on May, 29 2013

very beautiful...i love the poetic rhythm in it. it just like music flowing across a river creating a symphony so astounding that you barely resist yourself to resist it.

By: Ali, Pano Aqil on May, 28 2013

zahid bhai everything ok in ur side??
hope all is fine and u will come back soon on
web...
best wishes always

By: muhammad nawaz, sangla hill on May, 27 2013

چھانے لگیں گھٹائیں اور چاند مسکرایا
"+,,
برکھا نے ساز چھیڑے کوئل نے گیت گایا
"+,,
زاھد بھائی پہلے تو ویب پر میں کچھ وقت غیر حاضر تھا اس کے لئے معذرت ..یہاں بھی اپنی کوئی مجبوریاں تھیں..
"+,,
آپ ک یہ گیت دیکھ کے ہمیشہ کی طرح خوشی ہوئی
بہت خوب لکھتے ہیں آپ..
اور کیا منفرد کلام کہا ہے آپ نے
اس گیت کی تیاری بھی عجیب وغریب انداز میں ہو رہی ہے ..اور
شروعات بھی کمال کا..‏
اول تو گیت گانے کے لئے سماں پیدا کیا جا رہا ہے ‏
اور سر تال کی تال میل بھی منفرد ہے
+ ‏‎
پہلے تو گھٹائیں چھا جاتی ہیں ..
پھر چاند مسکراتا ہے
سر تال کے لیئے برکھا ساز چھیڑ کر کمال دکھاتا ہے..
اور جب کوئل اپنی سر میں گیت گاتا ہے تو کمال ہی ہوجاتا ہے ..
اب اس گیت کے شروعاتی دو سطروں کے تبصرے سے دل نہیں بھرتا
تو پورے گیت کے تبصرہ اور اس کی تعریف کے لئے ہمارے ہاں کی لائٹ بھی بلکل اجازت نہیں دیتی ..
یہی وجہ ہے کے ہمارے ہاں ادب کے فروغ کا کوئی مناسب ذریعہ نہیں
کیوں کی آجکل بے ادبی بہت بڑھ گئی ہے ..اور اوپر سے مجھے بھی یہ ہی فکر ہے کے ویب کی ایریر پرابلمس کی وجہ سے سارے کئے کرائے پر پانی نہ پھر جائے
مخلص داد کا مہکتہ گلدستہ آپ کے نام
اور ہمیں اپنے خوبصورت اور مہکتے خیالات سے نوازتے رہئے

By: MeeR Hassan Khoso, Jacobabad on May, 22 2013

Bohat sureela aur shandaar song Zahid G.Kia kehney App key dongs key.Har baar pehley sey bhi acha geet likhtey hein.Aap key geeton key sub log dewaney hein aur mein bhe

By: Iram, lahore on May, 21 2013

Very charming and beautiful dual song Dr.Zahid.............Just marvelous...................Height of romance and love.........................Peak of poetic beauty..................I love your poetry............I love your songs

By: Nishat Anjali, India on May, 20 2013

Dr.sahib aap ney to ankhon key samney film chala di .ghar bethey shayri bhi parhney ko mil jati hai aur film bhi dekh letey hein
Bohat romantic song hai aur ifaaz bhi zabardast hein.Is shandaar geet par bohat daad wsool karen aur sda hanstey muskuratey rahen

By: Haroon Gillani, pakistan on May, 20 2013

ZAHID bahi thanks for awesome sharing ........ beautiful song ...... be happy always

By: Arooj Fatima(Lucky), Jeddah on May, 20 2013

کیا پیارا گیت لکھا ہے زاھد بھائی جان اسے پڑھ کر لتا جی کا مندرجہ بالا گیت یاد آ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“ہو سجنا برکھا بہار آئی رس کی بھوھار لائے اکھیوں میں پیار لائی“
آپ بہت عمدہ گیت نگاری کرتے ہیں اور آپ گیت کاری اس بات کی عکاسی کرتی ہے
کہ اپ کو سنگیت سے کتنا لگائو ہے۔۔۔۔۔جو شخس سنگیت سے عاری ہوتا ہے وہ ایک اچھا
شاعر نہیں ہو سکتا ہے۔ فن موسیقی تو ہر انسان کے اندر ہوتا ہے لیکن اس کو استعمال
کرنا بھی ایک بڑا فن ہے جو اپ میں ہے بھائی جان۔۔۔۔۔۔۔داد وصول کریں اور اچھے اچھے
گیت گنگناتے رہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ حافظ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

By: Jamil Hashmi, Rawalpindi on May, 20 2013

مندرجہ بالا کو مندرجہ ذیل برڑھیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔
By: Jamil Hashmi, Rawalpindi on May, 20 2013

زاہد صاحب
بہت دلکش اور حسین گیت تخلیق کیا ہے آپ نے۔
آپ کا گیت دل کے تاروں کو چھیڑتا ہوا اور روح کو گدگداتا ہوا محسوس ہوا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ واقعی کمال کے گیت نگار ہیں اور آپ کے
گیت دل میں اترنے والے اور اثر میں لاجواب اور دلنشین ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیر نظر گیت بھی بے حد رومانی اور دلربا انداز میں تخلیق کیا گیا ہے اور
سارا منظر نگاہوں کے سامنے گویا ایک تصویر کی یا فلم کی شکل میں گھوم
جاتا ہے۔
مجھے آپ کا گیت بے حد پسند آیا۔
داد کے تازہ گلاب
اور
دعاؤں کے نذرانے
قبول کیجئیے۔

By: Azra Naz, Reading UK on May, 20 2013

Dr zahid sahib..
Bohhhttt khobsort or bohhht he pyara geet likha ap ne..
Main esy gungunany ki koshish kr rhi hon :)
Allah bless u ..

By: Shakila, Khanewal on May, 20 2013

رومانوی گیتوں کے شہزادے
شہنشاہ غزل
الفاظ کے جادوگر اچھے اچھے ڈاکٹر زاہد
پہلے تو بہت دنوں بعد ویب پر شاعری بھیجنے کا شکریہ قبول ہو ۔کبھی تو لگتا ہے عرصہ دراز بیت گیا آپ کی نئی شاعری پڑھے ہوئے۔اور آپ کو ای میلز کرنے سے بھی بات نہیں بنتی۔خیر اب آتی ہوں آپ کی اس تازہ حسین شاعری یعنی آپ کے حسین دوگانے کی طرف۔ڈاکٹر زاہد اتنا خوبصورت دوگانا ہے کہ بیان سے باہر ہے ۔لگ رہا کوئی مووی آنکھوں کے سامنے چل رہی ہے اور دو پیار کرنے والے وادیوں میں گیت گا رہے ہیں۔ انتہائی دلکش الفاظ اور بہترین ردھم کے ساتھ اس گیت کو پورے سو نمبر دے رہی ہوں۔۔آپ اہنے کومینٹس میں اکثر منہ میٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں۔آج میری طرف سے منہ میٹھا کرنا مت بھولئیے گا۔پاس ہوتی تو اپنے ہاتھوں سے منہ میٹھا کراتی اور ایسی داد دیتی کہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یاد رہتی۔
مجھے تو اطمینان سا ہو گیا ہے کہ جب بھی دل اداس ہو گا آپ کے حسین نغمات پڑھ لیا کروں گی اور میرا موڈ ٹھیک ہو جائے گا۔ ہمیشہ پھولوں کی طرح مسکراتے رہیں ۔آپ کے لیے بہت سی نیک تمنائیں ہیں

By: Sara Afzal, pakistan on May, 20 2013

بہت خوب زاہد بھائی۔۔۔۔
ایک اور سہانا اور پیار کی چاشنی سے پھرپور گیت
خواجہ خورشید انور زندہ ہوتے تو اس کو کمپوز
کرتے ہوے سگریٹ کے ہر کش کے ساتھ الفاظ
کی خوبصورتی پہ عش عش کرتے۔۔
آجکل نہ وہ اداکار رہے اور نہ وہ موسیقار
آیٹم سانگ پر فلم کی کامیابی کا دارومدار سمجھ
لیا گیا ہے اور پھر ببلی بدمعاش یا فائر بریگیڈ منگوا
دے بلما جیسی شاعری ۔۔۔
آپ کے گیر ہوا کا ایک تازہ جھونکا ہیں اور اسکی
لہریں وقت کے اس دھارے سے اٹھتی ہیں جو
کہیں کھو گیا ہے۔۔۔۔۔
بہت شکریہ اتنے پیارے گیت شئیر کرنے کیلئے
ہمیشہ خوش رہیں۔۔۔۔بہت سی دعائیں

By: muhammad nawaz, sangla hill on May, 20 2013

Muhtarm Dr Sahib ..
very nice great song .. ..
full of masti and melody ..
Very good work with beautiful rhythm ...
Daad k fresh flowers ap ki nazar...
Be Happy always with Great Smile
Shabeeb Hashmi

By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar on May, 20 2013

wonderful zahid bhai keep up
the good work.....asghr

By: asghar, birmingham on May, 20 2013

Maza aa gia sir

By: Rashid Mir, Sahiwal on May, 20 2013

Bohat piara song hamesha ki tarah Dr.Sahib
Be happy

By: Parveen, lahore on May, 20 2013

Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City
Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City