جس سخنور پہ اچھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

جس سخنور پہ اچھی شاعری کا نزول نہیں ہوتا
ایسا شاعر عوام میں کبھی مقبول نہیں ہوتا

جس کے ساتھ ماں باپ کی دعائیں ہوں
وہ انسان کسی کے پاؤں کی دھول نہیں ہوتا

دودھ پلانے والے ہاتھوں کو ناگ نہ ڈسیں
دور حاضر میں ایسا حسب معمول نہیں ہوتا

ایسے لوگ جہنم کے مستحق ہوتے ہیں
جن کا ذہن اچھے کاموں کی جانب مبذول نہیں ہوتا

الله کے سوا کسی اور سے میں کچھ نہیں مانگتا
وہ بڑا بدنصیب ہے جو عبادت میں مشغول نہیں ہوتا
 

Rate it:
Views: 397
27 Nov, 2018