روک لیتا ہے میری سانس ,اسے بھولنے کا خیال
Poet: Eisha-Tul-Razia(مسافر) By: Eisha-Tul-Razia, GUJRATبات میں کب کوئی ہونٹوں سے بیان کرتا ہوں
 وہ تو خود ہی میری آنکھوں سے سمجھ جاتا ہے
 
 ہاں میں کہ تو گیا تھا کہ بھلا دوں گا اسے
 مگر..سچ..!...وہ مجھے آج بھی یاد آتا ہے
 
 روک لیتا ہے میری سانس ,اسے بھولنے کا خیال
 اسکی یادوں کا... میری روح سے کیا ناتا ہے
 
 میں نے رو رو کہ سبھی نقش مٹاۓ تھے مگر
 یار...! وہ پھر سے میرے دل میں اتر آتا ہے
 
 لاکھ بدلے ہیں خضر ہم نے... مسافر... پھر بھی
 رستہ خود بخود اسی کی اور کیوں پہنچاتا ہے..
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 