محبوب کی عنایت
Poet: By: Shafaq, Lahoreمیرے محبوب کی عنایت ہو گی
آج مجھ پر نظر کرم ہو گی
پیار سے جب وہ دیکھیں گے مجھے
وہ گھڑی قیامت کی ہو گی
طویل انتظار کے بعد ان سے ملاقات ہوتی ہے
ان کی دید میں میری عید ہوتی ہے
بول دوں گی ان سے دل کی بات
اگر کچھ کہنے کی اجازت ہو گی
روک لوں گی ان کو بہانے سے
سو جاؤں گی ان کے بانہوں کے سر ہانے پہ
روکنے کی ان کو ہر تدبیر کروں گی
کسی بھی صورت نہ ان کو خود سے دور کروں گی
More Love / Romantic Poetry






