میرے ساتھ بڑا ہیر پیر کیا اس نے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghaham

میرے ساتھ بڑا ہیر پھیر کیا اس نے
مجھ جیسےشیر کو زیرکیا اس نے

نا جانےاس کی نظرمیں کیساجادو ہے
پہلی نگاہ سے مجھےڈھیرکیا اس نے

مجھ سے ایک بار ملنے کا وعدہ کرکے
میرا انتظار بھی نا ذرا دیر کیا اس نے

اپنی زلفوں کومیرےچہرے پہ بکھراکر
میری آنکھوں میں اندھیرکیا اس نے

میں اس بات کےلیےاس کاممنون ہوں
اصغر کی شام غم کو سویر کیا اس نے

Rate it:
Views: 393
17 Oct, 2018