میں خواب بیچنے آئی ہوں

Poet: تنزیلہ احمد By: Tanzeela Ahmed, Okara

میں خواب بیچنے آئی ہوں
سچی تعبیریں ہیں ان کی
تم چاہو تو سب خواب لے لو
بدلے میں کچھ وعدے دے دو
میں تمھارے خواب سجاؤں گی
تم اپنے وعدے نا ٹوٹنے دینا
میرے جو ادھورے سپنے ہیں
تم ان میں خوشنما رنگ بھر دینا
معاوضے میں جو چاہو لے لینا
میری زندگی کے سب موسم
چاہت، وفا اور خوشیاں بھی

Rate it:
Views: 357
05 Oct, 2018