وہی ہے یہ جنت بسا کر تو دیکھو
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیاوہی ہے یہ جنت بسا کر تو دیکھو
مدینے کی گلیوں میں جا کر تو دیکھو
جو رہبر رضاؔ کو بنائے محمدﷺ
ارے دل کو ادا کر تو دیکھو
تصو ر یہ میرا کہاں جا رہا ہے
لو اُن سے ذرا دل لگا کر تو دیکھو
مدینے میں جائوں محبت خدا کا
مدینے کی گلیوں میں جا کر تو دیکھو
جو یادیں نبی کی بساتے رہے گے
کنول اپنے دل کا کھلا کر تو دیکھو
محمد کا روضہ نظر آ رہا ہے
وہی ہے یہ جنت پا کر تو دیکھو
جو نعتِ نبی گنگنائے محمدﷺ
تو اسکو سنا کر تو دیکھو
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi







