گر آپ ہمارے ہو جاتے
Poet: UA By: UA, Lahoreآنکھوں کے رستے میں نے دل میں تمہیں اتارا ہے
تمہاری یادوں سے اپنے اجڑے دل کو سنوارا ہے
تم کیسے کہ سکتے ہو ہم نے تمہیں پکارا نہیں
ہم نے ایک دو بار نہیں تمہیں بارھا پکارا ہے
آپ کی چاہت نہ ہوتی تو شاید ہم نہ جی پاتے
ہم نے اپنا جیون آپ کی آرزو میں گزارا ہے
جینے کا آسرا ہے نہ امید کا کوئی کنارا ہے
ایک طرفہ محبت ہے بس یہی سہارا ہے
غیر جان کر عظمٰی تم نے جسکا دامن چھوڑا دیا
سمجھو تو اس دنیا میں ایک وہ ہی تمہارا ہے
More Love / Romantic Poetry






