گلی گلی میں یہاں بے وفا زیادہ ہوں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Kuala Lampurخدا کرے کہ جنوں میں دغا زیادہ ہوں
گلی گلی میں یہاں بے وفا زیادہ ہوں
ہمیں بھی تم سے محبت ہے ،ہاں محبت ہے
تمہارے ہم پہ کرم دلربا زیادہ ہوں
مجھے کسی کی محبت نہ راس آئے کبھی
مرے جو تیرے سوا آشنا زیادہ ہوں
اسی لیے تو الگ ہو گئی ہوں لوگوں سے
میں چاہتی ہوں مرے ہم نوا زیادہ ہوں
تمہاری سانس میں سانسیں مری وفا کی ہیں
تمہارےعشق میں وشمہ فنا زیادہ ہوں
More Love / Romantic Poetry






