"اسے کہنا"

Poet: شہزاد احمد اعوان By: Shehzad Ahmed Awan, Calgary

اُسے کہنا کہ
روز شام ڈھلے
اپنے آفس سے گھر کو پلٹتے سمے
تلخیاں اپنی ساری۔۔۔ وہ Tensions اور سبھی اُلجھنیں
اسی آفس کی خالی کسی Cabinet ہی کے اندر
بند کر کے رکھے اور چلا آئے بس
وہی ایک مُسکان لب پہ سجائے
وہ گھر لوٹ آئے
وہ مُسکان جو میں نے تھمائی تھی اُس کو
صبحِ دم، گھر سے آفس کو جاتے سمے

Rate it:
Views: 448
14 Oct, 2018