Add Poetry

کوئی فیصلہ جو اس کو سنایا نہ جائے گا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

کوئی فیصلہ جو اس کو سنایا نہ جائے گا
اپنا بھی حال دل کو بتایا نہ جائے گا

بیٹھی ہوں انتظار میں بے چینیاں لیے
اس کا پتہ سفر میں د یا نہ جائے گا

تنہائیاں رفیق رہی ہیں تمام عمر
قرطاس پر بھی چہرہ سجایا نہ جائے گا

یہ درد ہر مقام پہ رکھے گا مضطرب
جب اجنبی کو دل سے ہی جایا نہ جائے گا

نصرت نصیب ہوگی حریفوں کے درمیاں
دشمن کو اب چراغ دکھایا نہ جائے گا

اس کا رہا جدائی میں غیروں سے واسطہ
اپنوں کو دل میں آج بھی آیا نہ جائے گا

وشمہ نہ ہوگا پیار پہ آہوں کا کچھ اثر
اس زندگی کو کچھ بھی بھلایا نہ جائے گا

Rate it:
Views: 296
27 Oct, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets