Add Poetry

ان کے روٹھ جانے کے بعد ہم چین سے سو نہیں پائے

Poet: H.M. Salman Amin By: H.M. Salman Amin,

ان کے روٹھ جانے کے بعد ہم چین سے سو نہیں پائے
خدا کے لئے کوئی تو ہو جو ان کو جا کے یہ بتلاۓ

صلح کے جیتنے طریقے تھے ممکن ہم وہ سب آزمائے
پیار سے بھی منایا منتیں بھی کی اور گڑگڑائے

پر اور تو اور وہ تو بات بھی نہ کرنے کی قسم کھائے
کاش کہ وہ میرے دل کی جان بلب کفیت جان پاۓ

وہ سمجھتے ہیں ہمیں اس جدائی کا ذمے دار
اسی لئے وہ ہم پہ ذرا بھی رحم نہ کھائے

مانتا ہوں ہماری محبت نہ ہے رانجھا جیسی
پر وہ بھی کونسا ہم کو ہیر بن کے دکھائے

شایدوہ ختم کرنا چاہتے ہی نہیں ہیں اس جدائی کو
اسی لیۓ وہ صلح کی بجائے بات کو مزید بڑھائے

اگر وہ پلٹ کے دیکھے تو ہم کو اپنے انتظار میں پائے
انکے روٹھ جانے کے بعد ہم چین سے سو نہیں پائے
 

Rate it:
Views: 612
25 Mar, 2020
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets