Add Poetry

جاگتے رہنا اور جگاۓ رکھنا

Poet: Asad Rehan ؔRahi By: asad rehan, Faisalabad

جاگتے رہنا اور جگاۓ رکھنا
پر دل کو اپنے بچاۓ رکهنا

وہ کہتا ہے چھوڑ دوں گا تمہیں
یعنی موت کا سہرہ سجاۓ رکھنا

یہ عين ممكن ہے کہ وہ لوٹ آۓ
سو آخری سانس بچاۓ رکھنا

ہوں برا سب سے اس زمانے میں
ہوا حکم کہ گناه چھپاۓ رکهنا

ہیں منافق بهی آستین میں مگر
ہے اپنی فطرت دل کو لگاۓ رکهنا

اپنی ماں سے سیکھا ہے یہ طور
جو بھی ہو اولاد کو ہنساۓ رکهنا

ہم کو معلوم ہے انجام لیکن راہیؔ
اپنی عادت ہے نظریں ملاۓ رکھنا

Rate it:
Views: 537
11 Apr, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets