Add Poetry

تعلق اس طرح تو ڑا نہی کرتے

Poet: By: Arshad Mehmood Arshi, Haripur Pakistan

تعلق اس طرح توڑانہی کرتے
کہ پھر سے جوڑنا دشوار ہو جائے
حیات اک زہر میں ڈوبی تلوار ہو جائے
محبت اس طرح چھوڑا نہی نہی کرتے

خفا ہونے کی رسمیں ہیں
بگڑنے کے طریقے ہیں
راج و رسم، ترک و دوستی پر سو کتابیں ہیں
رواداری کا ہرگز راستہ چھوڑا نہیں کرتے
تعلق اس طرح توڑا نہیں کرتے

کبھی بلبل گلوں کی خاموشی سے روٹھ جاتی ہے
پر اگلے سال سب کچھ بھول کر پھر لوٹ آتی ہے
سبھی بھنوروں کو گل ہرجائی کہتے ہیں
مگر تھوڑی سی ضد کے بعد بندھن کھول دیتے ہیں
کبھی پودوں سے پانی دور ہو جائے
تو ہمسائیہ درخوں کی جڑوں کے ساتھ پیغامات جاتے ہیں
محبت میں سبھی ایک دوسرے کو آزماتے ہیں
مگر ایسا نہیں کرتے
کہ امید کا امکان مٹ جائے
کہاں تک کھینچتی ہے ڈور
یہ اندازہ رکھتے ہیں
ہمیشہ چاردیواری میں دروازہ رکھتے ہیں
جدائی مستقل ہو جائے تو یہ زندگی زندان ہو جائے
اگر خوشبو ہواؤں سے مراسم منقطع کردے
تو خود میں ڈوب کر بےجان ہو جائے
سنو
جینے سے منہ موڑا نہیں کرتے
محبت اس طرح چھوڑا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 2390
30 Jun, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets