Add Poetry

دیارِ عشق میں قدم رکھتے ہی کانپ گیا

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwala

خالی زندگی میں تری صدائیں گونجنے لگیں
دل رونے لگا اور آہیں گونجنے لگیں

دیارِ عشق میں قدم رکھتے ہی کانپ گیا
جیسے میرے گرد کچھ بلائیں گونجنے لگیں

جیسے تمام نگر میں مَیں اکیلا ہی رہ گیا
میرے دل سے آج دعائیں گونجنے لگیں

سولی پے چڑھائے گئے ارمان دل کے
میرے کانوں میں میری سزائیں گونجنے لگیں

صاف سنائی دے رہی تھی تری قسم
ترے نام کے سنگ ہوائیں گونجنے لگیں

سرسری سی آہٹ سُنائی دی تری مجھے
میرے اندر کی تمام جائیں گونجنے لگیں

نہال شاید کہ اُس نے نام لیا ہے میرا
غور سے سنو! کہ فضائیں گونجنے لگیں

Rate it:
Views: 357
20 May, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets