Add Poetry

آؤ ایک بار بچپن کی طرح کھیلیں

Poet: Minhas By: Farasat ali, Lahore

آؤ ایک بار بچپن کی طرح ہنسی کریں
ایک بار پھرسے جی بھر کے مستی کریں

چلو کھیلتے ہیں چور سپائی ہم
یا پھر کھیلیں چھپا چھپائی ہم

یا پکڑیں تتلیاں شاخوں سے
اور رستہ روکیں بانہوں سے

یا پکڑتے ہیں جگنو راتوں میں
یا پھر رنگ لگائیں ہاتھوں میں

چلو ندیا کے اس پار جائیں
یا بیٹھ کے پھولوں کے ہار بنائیں

یا پھر بیٹھیں کچے آنگن میں
اور کاغذ کے بنا کر جہاز اڑائیں

اگر کچھ نہیں کرنا تو آو اتنا تو کریں
روٹھیں اک دوجے سے اور ٹیڑھے میڑھے منہ بنائیں

Rate it:
Views: 384
24 Apr, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets