Add Poetry

آئینہ ہاتھ میں دن رات لئے پھرتے ہیں

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

آئینہ ہاتھ میں دن رات لئے پھرتے ہیں
روبرو گردش حالات لئے پھرتے ہیں

دیکھنا حسن کے ان فتنہ گروں سے بچ کے
جیت کے بھیس میں جو مات لئے پھرتے ہیں

زندگی نام ہے فرہاد کی تیشہ گری کا
آپ تو مہندی لگے ہاتھ لئے پھرتے ہیں

یوں مجھے دیکھتے جاتے ہیں تیرے شہر کے لوگ
جیسے ماتھے پہ مکافات لئے پھرتے ہیں

جان من دیکھنا فرصت کے چار لمحوں میں
ہم بھی جزبوں کی کرامات لئے پھرتے ہیں

ان کے دالان میں کھلتے ہیں شگوفے ہر دم
ہم وہاں یونہی غم ذات لئے پھرتے ہیں

دیکھ کر مجھ کو کہا دشت کی ویرانی نے
آپ پھر زندگی کی بات لئے پھرتے ہیں ؟

Rate it:
Views: 956
19 Feb, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets