آبھی جاموسم بہارہےاسےکہنا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

آبھی جاموسم بہارہےاسے کہنا
ہمیں اس کاانتظار ہےاسےکہنا

زندگی میں قدم قدم پہ امتحان ہیں
میں تنہاہ راہ دشوارہےاسےکہنا

ہجر کےغم کواشعار میں ڈھالنا
اب یہی کاروبار ہے اسے کہنا

میرےدوست کم دشمن زیادہ ہیں
ان کی لمبی ہےقطاراسے کہنا

اس نےتو صرف دل مانگا ہے
جان اس پہ ہےنثاراسےکہنا

Rate it:
Views: 455
02 Mar, 2013