آج کی رات

Poet: داد بلوچ فورٹ منرو By: Dad Baloch, DG khan

آج کی رات
ساون کی رات
چاند بھی رہا .....ہمارے ساتھ
شاید اس کو انتظار تھا کوئی
مضطرب تھا کرے دلجوئی
تنہا میں بھی تھا
وہ بھی میری طرح
یادوں میں پھولوں کی طرح
راتوں میں نیندوں کی طرح
مے خانے میں شرابی کی طرح
صحرا میں مسافر کی طرح
پھولوں میں کانٹوں کی طرح
ایک دلکش ر نگین ساز کی طرح
آج کیسے دونوں مل گئے
یوں اس دنیا میں
اک میلا ہے
مگر
ہر کوئی اکیلا ہے

Rate it:
Views: 519
29 Mar, 2018