آرزو
Poet: By: Nashat Akram, Gojraمیری آرزو ہے
تجھے پیار دوں
تجھے چاہتوں سے نکھار دوں
کہیں آنسوں سے میں ڈوب کر
تجھے ہر گھڑی میں قرار دوں
میں جنون عشق میں جھوم کر
تجھے قربتوں کا حصار دوں
بہکے ہوئے ہر لمز سے
تیرے جسم کو مہکار دوں
مجھے تم سے کتنا پیار ہے
تاروں کا کیسے شمار دوں
میرے ہر طرف تیری سوچ ہے
کیسے خود کو خود سے فرار دوں
آ کر وہ کھو جائے نہ
اسے روح میں اپنی اتار لوں
More Love / Romantic Poetry






