Add Poetry

آنکھوں پہ وہ زلف آ رہی ہے

Poet: راحیل By: راحیل, Muzaffargarh

آنکھوں پہ وہ زلف آ رہی ہے
کالی جادو جگا رہی ہے

زنجیر جو کھڑکھڑا رہی ہے
وحشت کیا غل مچا رہی ہے

لیلیٰ خاکہ اڑا رہی ہے
مجنوں کو ہوا بتا رہی ہے

زلفیں وہ پری ہلا رہی ہے
دیوانوں کی شامت آ رہی ہے

پامال خرام ہو چکے دفن
پسنے کو بس اب حنا رہی ہے

ہیں چال سے ان کی زندہ درگور
مردوں پہ قیامت آ رہی ہے

دل نے الفت سے زک اٹھائی
آنکھوں دیکھا رلا رہی ہے

گویا ہونے دے بے زبانی
کیوں میرا گلا دبا رہی ہے

آغاؔ صاحب گلی میں ان کی
اک حور تمہیں بلا رہی ہے

Rate it:
Views: 6
28 Jan, 2025
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets