آنکھوں کو کوئی اچھا سا خواب دے دو
کچھ نہیں دے سکتےتو جواب دےدو
میری یاد میں دل کتنی بار دھڑکتا ہے
مجھے اس بات کا حساب دے دو
جسےعمر بھر سینے سے لگا کر رکھیں
اپنی چاہت کا ایسا تحفہ نایاب دےدو
اپنی جان سے بھی زیادہ خیال رکھیں گے
اصغر کو جو دل اپنا جناب دے دو